Live Updates

نواز شریف کو ڈر ہے کہیں اسحاق ڈار پہلے کی طرح زبان نہ کھول دیں، عمران خان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 19 نومبر 2017 14:08

نواز شریف کو ڈر ہے کہیں اسحاق ڈار پہلے کی طرح زبان نہ کھول دیں، عمران ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 19نومبر 2017ء ) :پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی وزیر خزانہ کو اس لیے نہیں ہٹا سکتے کیونکہ وہ نوازشریف کے کٹھ پتلی ہے اور نواز شریف کو خوف ہے کہ کہیں اسحاق ڈار پہلے کی طرح زبان نہ کھول دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسحاق ڈار کو عہدے سے نہیں ہٹا سکتے کیونکہ وہ نواز شریف کے کٹھ پتلی ہیں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف منی لانڈرنگ کے مزید انکشافات سے خوفزدہ ہیں یہی وجہ ہے کہ انہیں ڈر ہے کہ کہیں اسحاق ڈار پہلے کی طرح منہ نا کھول دیں۔ عمران خان نے وزیر خزانہ پر الزام عائد کرتے ہوئے انہیں منی لانڈرنگ کے سنگین جرائم میں ملوث اور اشتہاری بھی قرار دےدیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات