ایبٹ آباد جلسہ نئی تاریخ رقم کرے گا، وفاقی وزیر مذہبی امور

اتوار 19 نومبر 2017 14:01

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ نواز شریف ایبٹ آباد سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔ وہ اتوار کو ایبٹ آباد جلسہ میں شرکت کیلئے آنے والے کارکنوں سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پہلے بھی مانسہرہ جلسہ سے آغاز کیا تھا اور اب بھی ہزارہ ایبٹ آباد سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومتی نہیں بلکہ عوامی جلسہ ہے اس میں مانسہرہ کے لوگوں کی بھرپور شرکت ہونی چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک بڑے جلوس کی شکل میں ایبٹ آباد پہنچیں گے اور یہ جلسہ ایک تاریخ رقم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :