سردار اورنگزیب نلوٹھہ کی قیادت میں موٹر سائیکل ریلی، کارکن پارٹی پرچم لہرائے نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے

اتوار 19 نومبر 2017 14:01

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ کی قیادت میں ایبٹ آباد میں موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں موٹر سائیکل سوار کارکنوں نے شرکت کی،کارکن پارٹی کے پرچم اٹھائے نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔

(جاری ہے)

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے کہا کہ ایبٹ آباد میں محمد نواز شریف کا تاریخی استقبال کریں گے ، مسلم لیگ (ن) عوامی جماعت ہے اور ہزارہ مسلم لیگ کا گڑھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی کارکنان ثابت کریں گے کہ محمد نواز شریف ہزارہ کے عوام میں دلوں میں بستے ہیں۔

متعلقہ عنوان :