ایبٹ آباد جلسہ کی تیاریاں دیکھ کر مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں، قاضی اسد

اتوار 19 نومبر 2017 14:01

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق صوبائی وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن قاضی محمد اسد نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد جلسے کی تیاریاں دیکھ کر مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں، تاریخی جلسہ نام نہاد انقلابیوں کے تابوت میں آخری کھیل ثابت ہوگا، خیبر سے کراچی تک ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) ہی چھائے گی،ہری پور سے ہزاروں کارکن اپنے قائد کا بے مثال استقبال کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہری پور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد جلسہ مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی عوامی رابطہ مہم کا آغاز ہے، انھوں نے وطن عزیز کی بگڑی ہوئی معیشت کو تندرست و توانا بنا کر ایک نئی تاریخ رقم کی اور ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں اور ترقی کی معراج کے سفر پر کمر بستہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :