پاناما کا دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی تعمیر میں مثبت طور پر حصہ لینے کا اعلان

چین کیساتھ بندر گاہ ،سمندری معاملات ، شپنگ ،ریلوے اور لاجسٹکس سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانا چا ہتے ہیں ،چین اور پاناما کا تعاون باہمی اعتماد ،باہمی احترام اور باہمی مفادات کی بنیاد پر قائم ہے،پاناما کے صدر واریلا

اتوار 19 نومبر 2017 14:00

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2017ء) پاناما نے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی تعمیر میں مثبت طور پر حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے ساتھ بندر گاہ ،سمندری معاملات ، شپنگ ،ریلوے اور لاجسٹکس سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانا چا ہتے ہیں ،چین اور پاناما کا تعاون باہمی اعتماد ،باہمی احترام اور باہمی مفادات کی بنیاد پر قائم ہے ۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے پاناما کے صدر واریلا نے کہا کہ پاناما دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی تعمیر کی حمایت کرتا ہے اور اس میں مثبت طور پر حصہ لینا چاہتا ہے۔چین کا دورہ کرنے والے پاناما کے پہلے صدر کی حیثیت سے واریلا پاناما کی ترقیاتی حکمت عملی کو دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر سے ملانے پر نہایت زور دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاناما چین کے ساتھ بندر گاہ ،سمندری معاملات ، شپنگ ،ریلوے اور لاجسٹکس سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے۔صدر واریلا نے کہا کہ پاناما اپنی خصوصی جغرافیائی حیثیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے جنوبی امریکہ میں مزید تعاون کے لئے مثبت کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔پاناما کے مالیاتی ادارے اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ کون کون سے منصوبے دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر سے متعلق ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین اور پاناما کا تعاون باہمی اعتماد ،باہمی احترام اور باہمی مفادات کی بنیاد پر قائم ہے ۔چین اور پاناما کے سفارتی تعلقات کے قیام کے پانچ ماہ میں کی گئی سرگرمیاں زیادہ اور نتائج نمایاں ہیں۔؂ان کا کہنا تھا کہ دو ہزار سات میں جب وہ پہلی دفعہ چین آئے تو ان کو چین کی اقتصادی ترقی حیران کن لگی ۔اس وقت ان کے ذہن میں ایک مضبوط خیال ابھرا کہ ایک چین کے اصول پر قائم رہا جائے گا۔اور چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو فروغ دیا جائے گا۔