اوپن یونیورسٹی نے رواں سال یوم اقبال شایان شان انداز میں منایا

شاعر مشرق کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اسلام آباد ،ْ لاہور اور سیالکوٹ میں بیت بازی اور کلام اقبال کے مقابلے منعقد کئے گئے

اتوار 19 نومبر 2017 14:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے رواں سال یوم اقبال شایان شان انداز میں منایا ،ْ فکر اقبال کو عام کرنے اور شاعر مشرق کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اسلام آباد ،ْ لاہور اور سیالکوٹ میں مقامی کالچز اور یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات کے مابین بیت بازی اور کلام اقبال کے مقابلے منعقد کئے گئے اور مشاعروں کا اہتمام کیا گیا۔

تینوں شہروں میں اقبال تقریبات کی سرپرستی وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے بذات خود کی ہے۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے یوم اقبال کے حوالے سے منعقدہ ہر تقریب میں اس بات کو دہرایا ہے کہ علامہ اقبال کے نام سے منسوب ہونا اوپن یونیورسٹی کے لئے باعث افتخار ہے۔آج )سوموار 20۔نومبر(کو بھی جشن اقبال کے حوالے سے "طرحی مشاعری" کا مقابلہ منعقدکیا جارہا ہے جس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر 8ہزار ،ْ دوسری پوزیشن پر 6۔

(جاری ہے)

ہزار اور تیسری پوزیشن پر 4۔ہزار روپے کشن انعامات دئیے جائیں گے۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ اقبال کے فکری پیغام کو عام کرنے کے لئے بہت جلد "کلیات اقبال" شائع کرینگے جو طلبہ کو بہت کم قیمت پر دستیاب ہوگی۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ نو جوان نسل اقبال کو پڑھنے اور سمجھنے کو مشغلہ بنائیں اور ہر شعبہ زندگی میں شاعر مشرق کے افکار سے رجوع کریں۔

متعلقہ عنوان :