شیخوپورہ ‘کار‘ کیری اور رکشہ میں خونی تصادم ‘2 خواتین سمیت4افراد جاں بحق ‘10مسافر شدید زخمی

اتوار 19 نومبر 2017 14:00

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2017ء) شیخوپورہ کے نواحی علاقہ میں کار، کیری اور رکشہ میں زبردست تصادم جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 10 مسافر شدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق مریدکے شامکے سٹاپ لاہور روڑ نزد کالا شاہ کاکو انٹرچینج پر کار، کیری ڈبہ اور رکشہ کے درمیان خوفناک تصادم جس کے نتیجے میں گوجرانوالہ کے رہائشی 15سالہ آمنہ 30 سالہ ثریا 18 سالہ اسامہ اور 12سالہ اسد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 40سالہ فریاد 50سالہ ندیم 35سالہ رحمت 80سالہ شریفاں بی بی 53سالہ عبدالرشید 45سالہ اکرم 13سالہ طیب 17سالہ شہزاد 32سالہ محمد اسد اور 28سالہ طاہر شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو1122 کی امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر موقع پر پہنچ کر فسٹ ایڈ دینے کے بعد مریدکے کے ہسپتال میں داخل کروا دیا جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :