کراچی میں کار کی ٹکر سے میاں بیوی جاں بحق، کم عمر ڈرائیور گرفتار

اتوار 19 نومبر 2017 14:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2017ء) کراچی کے علاقے ایکسپریس وے پر بس اسٹاپ پرکھڑے میاں بیوی کارکی ٹکر سے جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو کراچی میں ایکسپریس وے پرمیاں بیوی بس اسٹاپ پرکھڑے تھے کہ اچانک ڈرائیورنے تیزرفتارکارچڑھادی، جس کے نتیجے میں 55 سالہ عبدالعزیز اور 50 سالہ بیوی زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دونوں میاں بیوی محمود آباد کے رہائشی ہیں جو نارتھ کراچی جارہے تھے، کار میں 3 افراد سوار تھے جنہیں گرفتارکرلیا گیا ہے جب کہ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق تینوں گرفتار ملزمان کی عمریں 18 سال سے کم ہیں۔ گاڑی چلانے والا مرکزی ملزم ولید اپنے دوستوں عبدالرحمان اور خضر حیات کے ہمراہ گاڑی میں سوار تھا۔