سی پیک منصوبہ خطے میں ترقی وخوشحالی کا ضامن ہے ‘یہ قومی منصوبہ جلد پایہ تکمیل کو پہنچے گا سی پیک پر 80فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ‘فروی 2018 میں لو ڈ شیڈ نگ کا خاتمہ ہو جا ئیگا ‘آئندہ بر س مذید ساڑھے 3ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار ہو گی ‘انڈسٹری کو بلا تعطل بجلی مہیا کرنے سے ملکی معیشت میں دن بدن بہتری آرہی ہے ‘ہم آنیوالی نسل کو محفوظ اور روشن پاکستان دیکر جا ئینگے کچھ عنا صرکوپاکستان کی تیز رفتار ترقی و خوشحالی ہضم نہیں ہو رہی
وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کا کو ٹ عبدالمالک نا درا آفس ، دوساکو چوک میٹل روڑکی افتتاحی تقریب اور ورکرز کنونشن سے خطاب
اتوار 19 نومبر 2017 14:00
(جاری ہے)
پیر اشرف رسول ایم پی اے ، میڈ یا کو آرڈینٹر ندیم گورایہ ، چیئر مین ایم سی فیروزوالہ چودھری فرہاد بہادر،آرگنائزر مسلم لیگ (ن) فیروزوالہ چودھری محموداختر گورایہ ، امیدوار پی پی 165میا ں عبدالرف ، ملک نوید محمود چوہان ، ملک ظہیر احمد سمیت دیگر نے بھی کنونشن سے خطاب کیا ۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عمران خان بیرونی قوتوں کے آلہ کار بن کر ملکی ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے الیکشن مقررہ وقت پر ہو نگے کچھ لوگوں کی خواہش تھی کہ آئینی ترامیم میں مذید تا خیر ہو مگر اس کی بروقت پارلیمنٹ سے بھاری اکثریت سے منظوری سے ان کاخواب چکنا چور ہو گیا ہے ۔ قبل ازیں ذرائع ابلا غ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)متحد ہے پارٹی کے اندر کسی قسم کی کوئی دھڑا بندی نہیں اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے اسے دھڑے بندی قرار دینا مناسب بات نہیں انہوں نے کہا کہ نو جوان قوم کے معمار ہیں ان کے ہاتھ ملک وقوم کی باگ دوڑ ہے نوجوان لیگی کارکنان کو پہلے بھی پارٹی نے پارٹی ٹکٹ اور عہدے دیئے ہیں آئندہ عام انتخابات میں بھی ان کو آگے لا یا جا ئے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا نواز شریف ہمارے لیڈرہیں اور پوری پارٹی ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتی ہے ہم نے پہلے بھی عدالت کا فیصلہ تسلیم کیا مگر قوم نے اس فیصلے کو تسلیم نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ نواز شریف آج بھی ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں انہوں کہا کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں بھی کا میابی حاصل کرے گی دھرنوں ، احتجاج اور تو ڑ پھوڑ کی سیاست کرنیوالوں کو عوام نے پہلے بھی مسترد کیا تھا اور 2018 میں بھی بدترین شکست ان کا مقدر ہو گی دریں اثنا وفاقی وزیر نے این اے 132کے مختلف علاقوں کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹ، سوئی گیس ، بجلی کی فراہمی کے علاوہ نئی رابطہ سڑکو ں کی تعمیر کا اعلان بھی کیا ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.