شہبازشریف کے پاس ویژن ہے جس کوعملی جامہ پہنا کر انہوں نے اپنی قابلیت ظاہر کی ہے،امریکا کے سابق قونصل جنرل

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 19 نومبر 2017 13:30

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 19نومبر 2017ء ):امریکا کے سابق قونصل جنرل ہارکنرائیڈرنے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف ویژن کے حامی شخص ہیں جو اقدامات کرنا جانتے ہیں ،نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق امریکی قونصل جنرل کا کہناتھا کہ شہبازشریف کا شمار دنیا کے ان چند بڑے لیڈرز میں ہوتا ہے جن کے پاس بہترین خیالات ہیں جن کا وہ اطلاق بھی جانتے ہیں،انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کے پاس ویژن ہے جس کوعملی جامہ پہنا کر انہوں نے اپنی قابلیت ظاہر کی ہے ۔

(جاری ہے)

سابق امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ میں شہبازشریف کی متحرک شخصیت اور ان کے کام سے بہت متاثر ہوں ،میں نے اپنی تعیناتی کے دوران دنیا یہاں تک امریکا بھی ایسا شخص نہیں دیکھاجس میں مشکلات حالات کے باوجود اپنے ویژن کے مطابق ملک و قوم کی خدمت کی اور حالات کو بدلا،سابق امریکی قونصل جنرل کا کہناتھا کہ شہبازشریف نے جس طرح لاہور کو بدلا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔