بلوچستان میں 20 افراد کا قتل،چیف جسٹس پاکستان نے ازخود نوٹس لے لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 19 نومبر 2017 13:25

بلوچستان میں 20 افراد کا قتل،چیف جسٹس پاکستان نے ازخود نوٹس لے لیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 19نومبر 2017ء ):بلوچستان میں 20 افراد کا قتل،چیف جسٹس پاکستان نے ازخود نوٹس لے لی۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں 20 افراد کا قتل،چیف جسٹس پاکستان نے ازخود نوٹس لے لی۔چیف جسٹس نے ڈی جی ایف آئی اےاورآئی جی بلوچستان سے3دن میں تفصیلی پورٹ طلب کر لی۔اس موقع پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ متعلقہ ادارے ایسے واقعات روکنے کیلیےکیا کریں گےوہ بھی بتایاجائے۔

(جاری ہے)

متعلقہ ادارے بتائیں مستقبل میں ایسے واقعات روکنےکیلیےکیاکررہےہیں۔یاد رہے کہ 15 نومبر کو تربت کے علاقے بلیدہ سے 15 افراد کی لاشیں ملی تھیں جن کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں سے تھا جبکہ گزشتہ روز پنجاب سے تعلق رکھنے والے مزید پانچ شہریوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنکو بذریعہ جہاز لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔جہاں سے انہیں بذریعہ سڑک انکے آبائی علاقوں میں منتقل کیا جائے گا۔