اسلام آباد دھرنے کا 14روز بھی جاری رہا ،ْدوسری ڈیڈ لائن بھی ختم

سیکٹر آئی 8پل پرایف سی کی بھاری نفری تعینات، پولیس اور رینجرز کے جوان بھی دن بھر موجود رہے

اتوار 19 نومبر 2017 13:20

اسلام آباد دھرنے کا 14روز بھی جاری رہا ،ْدوسری ڈیڈ لائن بھی ختم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم فیض آبادانٹرچینج پر دھرنا چودہویں روز بھی جاری رہا ،ْ دھرنے والوں کو دی گئی دوسری ڈیڈ لائن بھی ختم ہوچکی ہے جبکہ سیکٹر آئی 8پل پرایف سی کی بھاری نفری تعینات، پولیس اور رینجرز کے جوان بھی دن بھر موجود رہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دھرنے کی انتظامیہ وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے کے مطالبے پر اب بھی قائم ہیں اورموقف اختیار کیا کہ زاہد حامد کے مستعفی ہونے کے بعد ہی آگے بات ہوسکتی ہے تاہم وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بات چیت چل رہی ہے، علما کی تجاویزپر غور کررہے ہیں امید ہے مذاکرات کے ذریعے دھرنا ختم کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

دوسری جانب دھرنے کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ہے اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے انٹر چینج کو ممکنہ آپریشن کے پیش نظر چاروں طرف سے پولیس ،ْ ایف سی نے گھیرے میں لے لیا

متعلقہ عنوان :