ملتان میں غربت سے تنگ خاتون نے دہی بھلوں اور بریانی کی ریڑھی لگا لی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 19 نومبر 2017 13:15

ملتان میں غربت سے تنگ خاتون نے دہی بھلوں اور بریانی کی ریڑھی لگا لی
ملتان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 19نومبر 2017ء ):ملتان میں غربت سے تنگ خاتون نے دہی بھلوں اور بریانی کی ریڑھی لگا لی۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے حالات سے تنگ آ کر ملتان آ کر آباد ہونے والی باہمت خاتون شاہینہ بتول نے بے روزگا ی سے لڑنے کی خاطر ملتان میں پہلی مرتبہ دہی بھلے اور بریانی کی ریڑھی لگالی ہے۔ اس موقع پرمذکورہ خاتون کا کہنا ہے کہ گھروں میں کام نہ ملنے کے باعث بچے کی تعلیم متاثر ہو رہی تھی خود ہی ریڑھی سجا کر گھر کا بوجھ اٹھا لیا ہے شروع میں کچھ معاملات میں مردوں کی جانب سے مشکلات کا سامنا رہا مگر اب سبھی بہن جی کہہ کر بلاتے ہیں۔

(جاری ہے)

مجھے اس کام کو کرنے میں کوئی شرم محسوس نہیں ہوتا ہے مجھے اور کوئی کام نہیں آتا ہے پہلے میں کراچی میں ایک گھر پر بطور باورچی کام کیا کرتی تھی اور وہیں پر میں نے کھانا بنانا سیکھا ہے۔اس موقع پر پیغام دیتے ہوئے انہوں نے قومی اخبار کے نمائندے سے کہا کہ ہمارے ملک کی خواتین بھی دوسرے ملک کی خواتین کے جیسے بلکہ ان سے بڑھ کر ہمت اور حوصلہ مند جو اپنی زندگی میں آنے والی ہر مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کر سکتی ہے میرا پیغام ہے کہ سلائی کڑھائی‘ پڑھائی کھانا پکانا ہر ایک خاتون کو ضرور آنا چاہئے آج مجھے کھانا پکانا آتا ہے تو میں خود روزگار کما رہی ہوں۔