مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی کی بنیاد پر 2018ء کے الیکشن میں کامیابی سے ہمکنار ہو گی، سردار مہتاب احمد خان

اتوار 19 نومبر 2017 13:10

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ملک بچانے کیلئے نکلے ہیں، جی ٹی روڈ کے بعد ایبٹ آباد میں ان کا یہ دوسرا بڑا جلسہ ہو گا، ہزارہ کے عوام نے ہمیشہ ملک کی بقاء اور تحفظ کیلئے کردار نبھایا ہے،، 2013ء کے بعد مسلم لیگ (ن) نے عوام کی خدمت کی ہے، اسی بنیاد پر 2018ء کے الیکشن میں کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو یہاں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔ اس موقع پر سینئر مسلم لیگی رہنما سابق صوبائی وزیر قانون علی افضل خان، ایم پی اے سردار فرید، عبدالستار خان، سابق ایم پی اے عنایت الله خان جدون، بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس ٹیسٹ کیس ہیں، لوگوں کے بہت سے مقدمات التواء کا شکار ہو کر فیصلے بھی نہیں آتے، عمران پر انسداد دہشت گردی کا مقدمہ ہے، پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کیا گیا تھا، تھانوں سے لوگوں کو مفرور کروایا، تین سال عدالت میں پیش بھی نہیں ہوئے جبکہ پیش ہونے پر چند لمحوں میں ضمانت ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :