خواتین یونیورسٹی میں جلد ہی باقاعدہ کلاسیں شروع ہوں گی،گل زمان خان

اتوار 19 نومبر 2017 13:10

بٹ خیلہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء)مالاکنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر گل زمان خان نے کہا ہے کہ ضلع مالاکنڈ کے لئے منظور ہونے والی خواتین یونیورسٹی کیمپس کا قیام ایک ماہ کے اندر مکمل کراکرباقاعدہ کلاسیں شروع کی جائیں گی ممبرقومی اسمبلی جنید اکبر خان اور شکیل خان کے ہمراہ وومن یونیورسٹی کیمپس کے لئے مختلف جگہوں کے انتخاب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جنیدا کبر خان کا کہنا تھا کہ قوم سے جو وعدہ کیا تھا وہ پور ا کردیا انہوں نے کہا کہ وومن کیمپس کے قیام سے ڈویڑن بھر کی طالبات کو فائدہ حاصل ہوگا کیونکہ اس میں مخلوط سسٹم نہیں اور صرف خواتین ہی اس میں تعلیم حاصل کریں گی ۔