جامعہ پشاور کے زیر اہتمام آرٹ اینڈ ڈیزائن نمائش

اتوار 19 نومبر 2017 13:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) جامعہ پشاور کے شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن کی طرف سے طلباء و طالبات میں آرٹ کا مقابلہ ہوا جس میں پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے کثیر طلبہ نے شرکت کی اور پاکستان اور چین کی دوستی کے حوالے سے پینٹنگز بنائیںمختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ نے پینٹنگ کے مقابلوں میں حصہ لیااور مختلف طریقوں سے پینٹنگ کے ذریعہ اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور ایسی تصاویر بنائیں جن سے پاک چین دوستی کا اظہار ہوتا ہے اس موقع پر طلبہ نے کہا کہ اس طرح کے مقابلے ہونے چاہئیں کیونکہ اس طرح سے وہ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرسکتے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اس موقع پر آرگنائزر نے کہا کہ پروگرام میں نمائش بھی شامل ہے جس میں لوگوں نے کافی دلچسپی کا اظہار کیا انہوں نے کہا کو کینوس سوسائیٹی کی طرف سے آرٹ مقابلے منعقد کرنا پینٹنگ سیکھنے والوں کیلئے حوصلہ افزا ہے نمائش میں مختلف سٹال لگائے گئے تھے مختلف یو نیورسٹیوں کے طلبہ نے لائیو پینٹنگ مقابلوں کے دوران پاکستان اور چین کی دوستی کے سلسلے دونوں ملکوں کے جھنڈے بھی بنائے۔

متعلقہ عنوان :