بین الاقوامی تعلقات عامہ اور پاکستان کے موضوع پر سیمینار

اتوار 19 نومبر 2017 13:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) جامعہ پشاور کے پاکستان سٹڈی سنٹرمیں’’ بین الاقوامی تعلقات عامہ اور پاکستان‘‘ کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سنٹر کے ڈائر یکٹر پروفیسر ڈاکٹر فخرالاسلام نے کی جبکہ بین الاقوامی مجلے ڈپلو میٹک فوکس کے چیف ایڈیٹر میاں فضل الٰہی مہمان مقرر کی حیثیت سے شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں مہمان مقرر میاں فضل الٰہی نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کا تاریخی پس منظر بیان کیا اور کہا کہ خارجہ پالیسی کسی ملک کے نظریاتی تشخص اور قومی مفاد کی آئینہ دار ہوتی ہے۔ انہوں نے سفارتکاری کی مختلف اقسام پر روشنی ڈالی، ان کا کہنا تھا کہ وقت بدلنے کے ساتھ خارجہ پالیسی میں بھی مناسب تبدیلیاں ہونی چاہئیں۔ پروفیسر ڈاکٹر فخرالاسلام نے کہا کہ سنٹر کے نصاب میں خارجہ پالیسی کے متعدد مضامین شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی حالات کے مطابق بدلنے والا ایک مسلسل عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :