بلوچستان سے لاشیں ملنے کا تیسرا واقعہ سامنے آگیا ، ہوٹل سے 2 افراد کی لاشیں برآمد

اتوار 19 نومبر 2017 13:00

بلوچستان سے لاشیں ملنے کا تیسرا واقعہ سامنے آگیا ، ہوٹل سے 2 افراد ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2017ء) بلوچستان میں ہفتے میں لاشیں ملنے کا تیسرا واقعہ سامنے آگیا ،ژوب روڈ پر واقعہ ہوٹل سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ۔نامعلوم افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلیے سول اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی تربت سے 5لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔ان افراد کا تعلق صوبہ پنجاب کے علاقے گجرات سے تھا اور یہ افراد بلوچستان کے ذریعے روزگار کے حصول کیلیے بیرون ملک جانے کی کوشش کررہے تھے۔اس سے پہلے تربت ہی سے 15افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔اور ان تمام افراد کا تعلق بھی پنجاب سے تھا۔

متعلقہ عنوان :