حیات آباد کو حقیقی معنوں میں مثالی بستی بنائیں گے‘حمیدالحق

اتوار 19 نومبر 2017 12:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء)رکن قومی حمید الحق نے کہا ہے کہحیات آباد کو حقیقی معنوں میں مثالی بستی بنائیں گے۔ یہ بات انھوں نے رکن صوبائی اسمبلی یٰسین خلیل کے ہمراہ حیات آباد کے فیز 4میں پل کا سنگ بنیاد رکھنے اور ٹیوب ویل کے افتتاح کی تقریب کے موقع پر کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نائب ناظم حیات آباد عمران خان سالارزئی نے مسجد ‘گرین بیلٹ ‘کمیونٹی سنٹر اور گرلز سکول کے قیام کا مطالبہ کیا جسے یٰسین خلیل نے منظور کرتے ہوئے 6ماہ میں ان کوعملی جامعہ پہنانے کا عہد کیا۔