یو ای ٹی میں سٹوڈنٹ جمبوری 2017 کی تقریبات کا آغاز

اتوار 19 نومبر 2017 12:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) پشاور میں انسٹیٹیوٹ آف آر کیٹیکٹس پاکستان پشاور چیپٹر کے تعاون سے ’’سٹوڈنٹ جمبوری 2017‘‘ کی تقریبات کا آغاز کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں رجسٹرا ر یو ای ٹی ڈاکٹر خضر اعظم نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس طرح کی تقریبات سے نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور انہیں اپنی قابلیت دکھانے کا موقع ملتا ہے۔