وزیراعظم شاہدخاقان عباسی بین الاقوامی سطح پر قومی ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کانوٹس لے ، اولیمپئن رائو سلیم ناظم

اتوار 19 نومبر 2017 12:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) سابق جنرل سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن اولیمپئن رائوسلیم ناظم نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی بین الاقوامی سطح پر قومی ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کانوٹس لے کر فیڈریشن کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرکے قومی ہاکی کھیل کو مزید تباہی سے بچایا جائے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمارے قومی کھیل میں دنیا پر حکمرانی کی ہوئی ہے اورآہستہ ، آہستہ یہ اعزازت ہمارے ہاتھ سے نکلتے گئے اس کی سب وجہ ناقص منصوبہ بندی ہے اور کھلاڑیوں کی سلیکشن میں جب تک پرچی سسٹم کو ختم نہیںکیا جائے گا اس وقت تک ملک میں ہاکی کا کھیل ترقی نہیں کر سکتا،انہوںنے کہا کہ ٹیم کی سلیکشن کا کوئی معیار مقرر نہیں ہے اور آٹھ سال قبل ٹیم سے نگالے گئے کھلاڑیوں کو جب چاہیں اپنی من پسند پر ٹیم میں شامل کر لیں جبکہ چاہیں نکال دیں، انہوں نے کہا کہ حافظ عمیر علی(گول کیپر)،محمد توثیق، علیم بلال اور سابق کپتان حیسم الدین کو جان بوجھ کرنظر انداز کیا گیا ہے اور سنیئر کھلاڑیوں کو ملکی مفاد کے برخلاف غیر ملکی لیگ کھیلنے کی اجازت دی گئی، رائو سلیم ناظم نے کہا کہ فیڈریشن کا آئین بے معنی ہو کر رہ گیا ہے اور بورڈ آف ڈائریکٹر اور کانگریس کا اجلاس دو سے منعقد نہیں ہوا اور نہ ہی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو کوئی ٹی اے ڈی دیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہاکی کی مایوس کن کارکردگی پر سابق وزیراعظم و سابق ہاکی فیڈریشن کے صدر میر ظفراللہ خان جمالی بھی خاموش نہ رہ سکتے بلکہ انہوں نے بھی ناقص کارکردگی پر فیڈریشن کے ذمہ دار عہدیدار سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا ہے، رائو سلیم ناظم نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ سے اپیل کی ہے کہ بین الاقوامی سطح پر قومی ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کانوٹس لے کر فیڈریشن کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرکے قومی ہاکی کھیل کو مزید تباہی سے بچایا جائے -

متعلقہ عنوان :