صحت منددانہ سرگرمیوں کیلئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے،ملک انعام خان

اتوار 19 نومبر 2017 12:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) ملک انعام خان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیشنل ہائی وے نے کہا ہے کہ صحت منددانہ سرگرمیوں کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اسوا فٹ بال اکیڈمی کے زیراہتمام فٹ بال کے میچ میں کیا، اس موقع پر اسوافٹ بال اکیڈمی کے صدر رانا تنویراحمد اور کو چ صدیق بنگش بھی موجود تھے ، ملک انعام خان نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اورکھلاڑیوں کو ڈسپلن کی پابندی کرنی چاہئے اور نوجوان نسل کو کھیلوں کے مقابلوں کے ذریعے ہی معاشرتی برائیوں سے بچایا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے تعلیمی ادارے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، جس ملک کے کھیلوں کے میدان آباد ہونگے وہاں کے ہسپتال ویران ہونگے، انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑی قوم کا سرمایہ ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہمارا سب کا فرض ہی-