جاتلاں سے تعلق رکھنے والے نوجوان وکیل سید ممتاز بخاری ایڈووکیٹ نے ہائی کورٹ کا لائسنس حاصل کر لیا

اتوار 19 نومبر 2017 12:40

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء)جاتلاں سے تعلق رکھنے والے نوجوان وکیل سید ممتاز بخاری ایڈووکیٹ نے ہائی کورٹ کا لائسنس حاصل کر لیا۔ عزیز وا قارب کی مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ممبر ڈسٹرکٹ بار اور جاتلاں سے تعلق رکھنے والے سید ممتاز بخاری ایڈووکیٹ نے ہائی کورٹ کے لائسنس کے حصول کے لیے ہونے والے ٹیسٹ انٹرویو نمایاں نمبرات سے پاس کر لیا ہے۔

موصوف گزشتہ 3سالوں سے ڈسٹرکٹ بار میرپور میں وکالت کر رہے ہیں۔ سید ممتاز بخاری ایڈووکیٹ کو ہائی کورٹ کا لائسنس ملنے پر وکلاء ، صحافیوں عزیز و اقارب سمیت مختلف مکاتب فکر نے مبارک باد پیش کی اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ موصوف انصاف کی فراہمی اور مظلوموں کی آواز بلند کرنے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے۔