پولیس چوکی سرساوہ کی کارو ائی ‘9سال سے پولیس کو مطلوب اشتہاری ڈرامائی انداز میں گرفتار

اتوار 19 نومبر 2017 12:40

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) بڑی دیر کر دی مہربان آتے آتے ‘پولیس چوکی سرساوہ کی کارو ائی ‘9سال سے پولیس کو مطلوب اشتہاری ڈرامائی انداز میں گرفتار- تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کوٹلی کی ہدایت پر چوکی آفیسر سرساوہ عدنان صابر نے ہمراہ تفتیشی ثاقب بشیر،ڈی ایف سی ساجد شاہ ،سجاد،عمران تنویر نے کاروائی کرتے ہوئے نوسال سے پولیس کو مطلوب سنگین نوعیت کے مقدمات میں انتہائی مطلوب ملزم منیر ولد عبدالکریم ساکن پلندری کو گرفتار کر کے ملزم کو حوالات بند کر کے تفتیش شروع کر دی-

متعلقہ عنوان :