تھانہ کوٹلی پولیس نے رواں گرفتارکئے گئے 9ملزمان سے تفتیش شروع کر دی

اتوار 19 نومبر 2017 12:40

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) تھانہ پولیس کوٹلی نے رواں ماہ کے دوران سات کلو چرس ایک سو پانچ بوتل شراب سمیت بھاری مقدار میں ہیروئن اور چوری ہونے والے موٹر سائیکل،ایل سی ڈی موبائیل فون برآمد کر کے 9 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کوٹلی چوہدری زوالقرنین کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سردار افتخار،طاہر ایوب نے ہمراہ ڈی ایف سی بوستان، سفیان راجہ،باسط معہ نفری مختلف مقامات پر کاروائیاں کرتے ہوئے ملزم سید احمد خان سے پانچ کلو چرس امریز بشیر سے ہیروئن ملزم اسرار اور ساجد سے شراب ملزم شبیر سے آدھا کلو چرس سمیت چوری ہونے والے دو موٹر سائیکل ایک ایل سی ڈی چار موبائیل برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر کے ملزمان کو حوالات بند کر کے تفتیش شروع کر دی-

متعلقہ عنوان :