کارکنان جماعت اسلامی آج سے دعوتی مہم میں بھرپور انداز سے حصہ لیں‘ڈاکٹر خالد محمود

جماعت اسلامی نے ایک ماہ کی دعوتی مہم کاآغاز کیاہے،یہ دعوتی مہم 20نومبر سے 20دسمبر تک چلے گی‘امیر جماعت اسلامی

اتوار 19 نومبر 2017 12:40

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ کارکنان جماعت اسلامی آج سے دعوتی مہم میں بھرپور انداز سے حصہ لیں،اللہ کے دین کی دعوت اللہ کے بنی ﷺ کا سب سے پسندیدہ اور افضل عمل ہے،مخلوق خداتک دین کی دعوت پہنچانے کے لیے جماعت اسلامی نے ایک ماہ کی دعوتی مہم کاآغاز کیاہے،یہ دعوتی مہم 20نومبر سے 20دسمبر تک چلے گی ،اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس کے بعد دعوتی نہیں دی جاے گی دعوتی ساری زندگی کا کام ہے،جماعت اسلامی اس کام کو جاری رکھے گی،ان خیالات کا اظہارانھوںنے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،ڈاکٹرخالد محمود نے باغ میں فرخ چغتائی سیکرٹری حلقہ شرقی باغ کی شادی میں شرکت کی ،امیر جماعت اسلامی ڈاکٹرخالد محمود نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکن اس دعوت کو لے کر ایک ایک گھر ایک ایک فرد تک پہنچیں،لوگوں کو جماعت اسلامی میں شامل کریں،جماعت اسلامی آزاد خطے کو حقیقی اسلامی فلاحی ماڈل ریاست بنانے کی کوشش کررہی ہے ،یہ خطہ ہمارے اسلاف نے جہاد کے ذریعے اس لیے آزاد کروایا تھاکہ یہاں اسلامی کا عادلانہ او رمنصفانہ نظام قائم ونافذ ہوگا،بدقسمتی سے وہ عادالانہ او رمنصفانہ نظام ابھی تک قائم نہ ہوسکاجماعت اسلامی اسی مشن کی علمبردار ہے،جماعت اسلامی انبیاء کے مشن کو لے کر چل رہی ہے اللہ کی بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کراللہ کی غلامی اور بندگی میں دی جائے،اسلامی فلاحی معاشرے کے قیام سے یہاں کے مسائل بھی حل ہوںگے اور انسان کامیاب بھی ہوںگے،انھوںنے کہاکہ اللہ کے قرآن کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط کریں،حدیت کامطالعہ کریں صحابہ کرام کی زندگیوں کاس مطالعہ کریں تاکہ ہم اس نظام سے آگاہ ہوں جس کو ہم لانا چاہتے ہیں،انھوںنے کہاکہ عوام ہمارا ساتھ دیں ہم اس خطے کی قسمت بدلناچاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :