ہالی وڈ فلم’’ میز رًنر -دی ڈیتھ کیور‘‘ 26جنوری کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی

اتوار 19 نومبر 2017 11:50

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء)تھرل اور ڈرامہ سے بھرپور ہالی وڈ کی نئی فلم’’ میز رًنر -دی ڈیتھ کیورز‘‘26جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

(جاری ہے)

رائٹر جیمز ڈیشنرکی کتاب دی ڈیتھ کیورئلزسے ماخوذہدایت کار ویس بال کی اس فلم میں ڈائلن او برائن اورجیکب لوف لینڈ اپنے سابقہ کردارمیں ایک بار پھر سے اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئینگے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں بیری پیپر،کِی ہانگ لِی،پیٹریشیا کلارکسن،گیان کارلو،وِل پائولٹر،ایڈان گیلن اور کایا شولڈیریو سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو ں گے۔

ایلن گولڈ اسمتھ،مارٹی بووین اور وِک گوڈفرے کی مشترکہ طور پر پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گِرد گھوم رہی ہے جس اس کی خاندان سے الگ کر کے نامعلوم مقام پرمشکل ترین ٹاسک کی انجام دہی کیلئے چن لِیا جاتاہے۔دی میز رًنر میں دیوہیکل دیواروں والی بھول بھلیوں اور خطرناک بلائوں کا سامنا کرنے والا یہ نوجوان اور اس کے دیگر ساتھی اس فلم میں ایک اور خطرناک اٴْلجھن کو سلجھانے میں مصروف ہیں اور جان تک دائو پر لگا دیتے ہیں۔فلم 26جنوری 2018کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔