کامیڈی ہالی ووڈ فلم’’ پیڈنگٹن2 ‘‘12جنوری کو ریلیز ہو گی

اتوار 19 نومبر 2017 11:50

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء)شہرہ آفاق کتاب کی کہانی پر مشتمل بھالو کے افسانوی کردار پر مبنی ہالی ووڈ فلم’’ پیڈنگٹن‘‘12جنوری کو ریلیز ہو گی۔

(جاری ہے)

پال کنگ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 2014میں ریلیز ہونے والی فلم پیڈنگٹن کا سیکوئل ہے جس کی کہانی ایک نٹ کھٹ بھالو کے گرد گھومتی ہے جو اپنی اوٹ پٹانگ حرکتوں سے سب کی ناک میں دم کرتا نظر آئے گا۔فلم میں بھالو کی آواز اداکار بین وہیسا نے ریکارڈ کروائی ہے جبکہ اداکاروں میں ہیو گرانٹ،برینڈن گلیسن،سیلی ہاکنز،جولی والٹرز،پیٹر کپالڈی اور میڈیلین ہیرس سمیت دیگر شامل ہیں۔ڈیوڈ ہے مین کی پروڈیوس کردہ کامیڈی سے بھرپور فلم اگلے برس 12جنوری کو امریکی سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی-