رانی مکھر جی کو بھاری جرمانے کے عوض تعمیراتی کام کی اجازت مل گئی

رانی مکھر جی اپنے بنگلورو والے گھر میں تعمیراتی کام کر وارہی تھیں جس کو ممبئی کارپوریشن نے غیر قانونی قرار دیا تھا

اتوار 19 نومبر 2017 11:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) معروف بھارتی اداکارہ رانی مکھر جی کو قانون کی خلاف ورزی کر نے پربھاری جرمانہ دینا پڑ گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق رانی مکھر جی اپنے بنگلورو والے گھر میں تعمیراتی کام کر وارہی تھیں جس کو ممبئی کارپوریشن نے غیر قانونی قرار دیا تھا ۔ آخر کار ان کی یہ قانونی جنگ اختتام پذیر ہو گئی ہے اور ان کو 23لاکھ کا بھاری جرمانہ دینے کے بعد گھر میں تعمیراتی کام کروانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ چند ماہ قیل معروف بھارتی اداکارہ رانی مکھر جی کو بنگلو میں تعمیراتی کام کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ عنوان :