سال بعد کوئی بھارتی دوشیزہ مس ورلڈ بننے میں کامیاب

20 سالہ بھارتی دوشیزہ مانوشی چھیلر نے ملکہ عالم کا تاج اپنے سر پر سجا لیا قبل ازیں ایشوریا رائے، ،ڈائنا ہیڈن ، یکتا موکھے اور پریانکا چوپڑا مسِ ورلڈ کا تاج اپنے سر سجا چکی ہیں

اتوار 19 نومبر 2017 11:50

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) 20 سالہ بھارتی دوشیزہ مانوشی چھیلر نے ملکہ عالم کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔چین کے شہر سائنا میں عالمی مقابلہ برائے ملکہ حسن منعقد ہوا جس میں دنیا بھر کی 108 حسیناؤں نے حصہ لیا تاہم 20 سالہ مانوشی چھیلر کو حسینہ عالم منتخب کیا گیا۔ انہیں گزشتہ برس کی ملکہ حسن اسٹیفنی ڈیل ویلے نے تاج پہنایا۔

تاج پوشی پر مانوشی بھی روایتی انداز میں جذباتی ہوگئیں اور ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔20 سالہ مانوشی مس ورلڈ کا اعزاز پانے والی پانچویں بھارتی حسینہ ہیں اس سے قبل ایشوریا رائے، ،ڈائنا ہیڈن ، یکتا موکھے اور پریانکا چوپڑا مسِ ورلڈ کا تاج اپنے سر سجا چکی ہیں۔تاج پوشی کے بعد مانوشی نے کہا ہے کہ انہیں ابھی تک یقین نہیں ہورہا کہ وہ مس ورلڈ کا مقابلہ جیت چکی ہیں،بطور پانچویں بھارتی حسینہ عالم بننا میرے لیے خوشی اور ملک کے لیے باعث ِ فخر ہے، میں اس کامیابی پر بے حد خوش اور اپنی فیملی سمیت ان دوستوں اور چاہنے والوں کی شکرگزار ہوں جنہوں نے میرے یہاں تک کے سفر میں ساتھ دیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مانوشی چھیلر اس وقت مس انڈیا بھی ہیں 16 سال بعد کسی بھارتی دوشیزہ نے مس ورلڈ کا تاج اپنے سر سجایا ہے، اس سے قبل آخری مرتبہ 2000 میں پریانکا چوپڑا نے یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :