اداکار شان کی فلم’’ارتھ 2‘‘ کا پہلا گانا ریلیز کردیاگیا

’ارتھ ٹو‘ بولی وڈ کی 1982 میں آنے والی فلم ’ارتھ‘ کا سیکوئل ہے، جسے 35 سال بعد پاکستان اور ہندوستان مشترکہ طور پر بنا رہے ہیں

اتوار 19 نومبر 2017 11:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) پاکستانی اداکار شان شاہد کی فلم ’ارتھ 2‘ طویل عرصے سے خبروں میں ہے جس کا پہلا گانا آخر کار ریلیز کردیا گیا۔’سنوار دے خدایا‘ نامی اس گانے کی گلوکاری نامور گلوکار راحت فتح علی خان نے کی، جس میں فلم کی غمگین کہانی کو پیش کیا گیا۔اس گانے میں شان شاہد، حمیمہ ملک، محب مرزا اور عظمیٰ خان نظر آئے، جبکہ ان چاروں اداکاروں کی اداسی بھری کہانی کی منظر کشی کی گئی۔

اس گانے کی موسیقی ساحر علی بگا نے کمپوز کی، جو یقیناً آپ کو بھی خوب پسند آئے گی۔خیال رہے کہ ’ارتھ ٹو‘ کی ہدایات اداکار شان خود دے رہے ہیں جبکہ اس کے پروڈیوسر فرحاد ہمایوں ہوں گے۔’ارتھ ٹو‘ دراصل بولی وڈ کی 1982 میں آنے والی فلم ’ارتھ‘ کا سیکوئل ہے، جسے 35 سال بعد پاکستان اور ہندوستان مشترکہ طور پر بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

’ارتھ ٹو‘ ہے تو بولی وڈ کی ہندی فلم کا اردو سیکوئل، مگر یہ مکمل طور پر پاکستانی فلم ہے، جسے فلم ساز مہیش بھٹ کی بھی حمایت حاصل ہے۔

1982 میں بننے والی ’ارتھ‘ کو مہیش بھٹ نے بنایا تھا، فلم نے خوب بزنس کیا تھا۔حال ہی میں اس فلم کا ٹریلر بھی ریلیز ہوا جسے شائقین نے بیحد پسند کیا تھا۔ٹریلر میں فلم کے تمام کرداروں کو اپنے اپنے کیریئر کو شروع کرنے اور پروفیشن کو کامیابیوں تک لے جانے کی جستجو سمیت جذباتی مسائل سے دوچار بھی دکھایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :