بھارتی اداکارہ زرین خان سے مداحوں کی دست درازی

ہال سے باہر آئیں تو وہاں موجود 40 سے 50 افراد پر مشتمل ہجوم نے انہیں گھیر لیا

اتوار 19 نومبر 2017 11:50

بھارتی اداکارہ زرین خان سے مداحوں کی دست درازی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کے ساتھ مداحوں کی جانب سے دست درازی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ زرین خان آج کل اپنی نئی فلم اکثرٹو کی تشہیرمیں مصروف ہیں، اسی سلسلے میں ایک تقریب نئی دہلی میں منعقد ہوئی جس میں فلم کی پوری ٹیم شریک ہوئی، تقریب رات دیر تک جاری رہی ۔

(جاری ہے)

زرین تقریب کے دیر تک جاری رہنے پر انتظامیہ سے خاصی خفا ہوئیں تاہم کھانا کھانے کے بعد وہ اکیلی ہی باہر نکل پڑیں ۔ زرین ہال سے باہر آئیں تو وہاں موجود 40 سے 50 افراد پر مشتمل ہجوم نے انہیں گھیر لیا اور سیلفی کیلئے ضد کرتے رہے ۔ اسی اثنا میں بعض افراد نے اداکارہ کے ساتھ دست درازی کی جس پر وہ گھبراگئیں اور کسی نہ کسی طرح ہجوم سے نکلنے میں کامیاب ہوگئیں ۔

متعلقہ عنوان :