اسلام آباد دھرنا، وزیر قانون مستعفی ہوں ، مذہبی جماعتوں کے مظاہرین ڈٹ گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 19 نومبر 2017 11:47

اسلام آباد دھرنا، وزیر قانون مستعفی ہوں ، مذہبی جماعتوں کے مظاہرین ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 19نومبر 2017ء ):اسلام آباد میں دھرنا دینے والی مذہبی جماعتوں کے کارکنان وزیر قانون کے استعفے پر ڈٹ گئے انکا کہنا تھا کہ وہ وزیر قانون کے استعفے سے کم پر راضی نہیں ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق دھرنے کے منتظمین وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے کے مطالبے پر اب بھی قائم ہے، ان کا مؤقف ہے کہ زاہد حامد کے مستعفی ہونے کے بعد ہی آگے بات بڑھائی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دھرنا کمیٹی جو ڈرافٹ بنارہی ہے اس میں ایک کمیٹی کے ذریعے زاہد حامد کے کردار سے متعلق تحقیقات کرنے، گرفتار کارکنوں کی فوری رہائی، قائدین اور کارکنان کے خلاف قائم مقدمات کا خاتمہ، ترمیم کے ذمے داران کے خلاف سخت کارروائی کی ضمانت اور راجہ ظفر الحق کمیٹی کو منظر عام پر لانے کے مطالبات شامل ہیں۔ دھرنا منتظمین کا کہنا ہے کہ اگر وزیر قانون زاہد حامد اگر بے گناہ ہیں تو دوبارہ وزیر بن سکتے ہیں، زاہد حامد کے استعفے کے بعد دیگر مطالبات حکومت کے سامنے رکھیں گے جب کہ حکومت اور ان کے درمیان معاملات تحریری طور پر ہوں گے۔یاد رہے کہ دھرنا ختم کرانے کے لیے پیر آف گولڑہ شریف غلام نظام الدین جامی کی ثالثی میں حکومت اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات ہورہے ہیں۔