محمد نواز شریف کا آج ایبٹ اباد میں ہونے والہ جلسہ فقیدالمثال ہوگا،انجینئرامیرمقام

اتوار 19 نومبر 2017 02:00

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کا آج ایبٹ اباد میں ہونے والہ جلسہ فقیدالمثال ہوگا۔جسکی عکاس ہزارہ اور خصوصا ایبٹ اباد کے عوام کا جذبہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جلسہ گاہ کے دورے کے دوران انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے ہوابازی سردارمہتاب احمد خان، سینیٹر پرویز رشید ، سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی، ممبر صوبائی اسمبلی سردا ر اورنگزیب نلوٹہ اور سنیٹر جاوید عباسی بھی موجود تھے۔انجینئرامیرمقا م نے کہا کہ مخبوط الحواس مخالفین خاطر جمع رکھے پاکستان مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم میں ان کے مزید حوس اڑنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک سمیت خیبر پختونخوا کے عوام نے بھی دھرنا ، دشنام طرازی اور الزام تراشی کے سیاست کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :