امریکی بحریہ کے جہاز کی آئل ٹینکر سے ٹکر، عملے کے دس افراد لاپتہ

اتوار 19 نومبر 2017 01:10

امریکی بحریہ کے جہاز کی آئل ٹینکر سے ٹکر، عملے کے دس افراد لاپتہ
سنگاپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) امریکی بحریہ کے مطابق ان کے جنگی بحری جہاز یو ایس ایس جان مکین کی سنگاپور کے نزدیک آئل ٹینکر سے ٹکر کے نتیجے میں عملے میں شامل 5 افراد زخمی اور10 لاپتہ ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یو ایس ایس جان مکین کے بیرونی حصے پر ہونے والا شگاف واضح نظر آرہا ہے ۔

(جاری ہے)

یو ایس ایس جان مکین سنگاپور کے مشرقی ساحل سے گزرتے ہوئے بندرگاہ کی جانب جا رہا تھا جب لابیئریا کے جھنڈے سے مزین آئل ٹینکر سے اس کی ٹکر ہوئی۔

امریکی بحریہ کے بیڑے، سیونتھ فلیٹ کے جانب سے جاری کیے گیے بیان میں بتایا گیا ہے کہ یو ایس ایس جان مکین اب سنگاپور کے نیول بیس پر پہنچ چکا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جہاز کے بیرونی حصے کو کافی نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے جہاز کے کئی اہم حصوں میں پانی بھر گیا ہے۔ عملے کی فوری کارروائی سے مزید نقصان روک لیا گیا۔