ارجنٹائن کی بحریہ نے جنوبی بحر اوقیانوس میں تین روز سے لاپتہ آبدوز کی تلاش تیز کر دی

اتوار 19 نومبر 2017 00:10

ارجنٹائن کی بحریہ نے جنوبی بحر اوقیانوس میں تین روز سے لاپتہ آبدوز ..
بیونس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) ارجنٹائن کی بحریہ نے جنوبی بحر اوقیانوس میں تین روز سے لاپتہ آبدوز کی تلاش کا کام تیز کر دیا ہے۔ یاد رہے اس آبدوز میں عملے کے 44 ارکان سوارہیں۔ارجنٹائن کے صدر موریکو ماکری کا کہنا ہے کہ حکومت عملے کے خاندانوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ 'سان ہوان‘ نامی اس آبدوز کی جلد از جلد تلاش کو ممکن بنانے میں مدد کے لیے تمام قومی اور بین الاقوامی وسائل کو بروئے کار لائے جا رہا ہے۔بحریہ کے ترجمان اینریکے بالبی نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ہم آبدوز کو تلاش نہیں کر پائے ہیں اور اٴْس کے ساتھ ہمارا بصری یا ریڈار پر مواصلاتی رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔