برینڈن میکولم 400ٹونٹی ٹونٹی چھکے لگانےوالے دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے

muhammad ali محمد علی اتوار 19 نومبر 2017 00:12

برینڈن میکولم 400ٹونٹی ٹونٹی چھکے لگانےوالے دنیا کے تیسرے بلے باز بن ..
ڈھاکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18نومبر2017ء) جارح مزاج بلے باز اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برینڈن میکولم ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں 400چھکے لگانےوالے دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

36سالہ برینڈن میکو لم نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں رنگپو ر رائیڈرز کی جانب سے کومیلا وکٹورینز کیخلاف میچ میں الامین حسین کی گیند کو لانگ آن باﺅنڈری کے پار پہنچا کر ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنے400چھکے بھی مکمل کرلیے ، اس فہرست میں ان سے آگے ویسٹ انڈیز کے کرس گیل (772)اورکیریبئن آل راﺅنڈ رکیرون پولارڈ(500) موجود ہیں، فہرست میں چوتھا نمبر سابق ویسٹ انڈین بلے باز ڈوین سمتھ کا ہے جنہوں نے اب تک 347چھکے رسید کر رکھے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :