ضا ہارون کا تھر میں رواں ماہ 24 اور رواں برس 488 بچوں کی غذائی قلت کیوجہ سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس

ہفتہ 18 نومبر 2017 23:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء) پاک سرزمین پارٹی کے سیکریٹری جنرل رضا ہارون نے تھر میں غذائی قلت کے باعث رواں برس 488 اور صرف اس ماہ 24 بچوں کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف غذائی قلت کے باعث مائیں اپنے لختِ جگر لحد میں اتار رہی ہیں دوسری جانب سندھ حکومت کروڑوں روپے خرچ کر کے تھر میں میلے کا انعقاد کر رہی ہے جو عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے پانی اور غذائی قلت کو ختم کرنے کیلئے موثر اقدامات نہیں کئے جارہے اور تھر کی عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے لیکن پاک سرزمین پارٹی سندھ کی عوام کی آواز ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ تھرپارکر میں غذائی قلت کو مستقل بنیادوں پر دور کرنے کے لیئے فوری اقدامات کئے جائیں نیز حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کو غذا کی معقول فراہمی و طبی سہولیات کو یقینی بنایا جائے تاکہ ملک کے معماروں کی اموات کے افسوسناک واقعات میں کمی واقع ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :