جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے تحت ککری گراؤنڈ میں کل اجتماع عام ہو گا ،تیاریاں اور انتظامات مکمل

ہفتہ 18 نومبر 2017 23:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء) ’’رابطہ عوام مہم ‘‘کے سلسلے میں جماعت اسلامی کراچی ضلع جنوبی کے زیر اہتمام ایک روزہ اجتماع عام اتوا ر 19نومبر کوصبح 10بجے تاشام 6بجے ککری گراؤنڈلیاری میں منعقد ہوگا ، جس سے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق ، نائب امیر راشد نسیم ، سندھ کے امیرڈاکٹر معراج الہدی صدیقی ، کراچی کے امیرحافظ نعیم الرحمن ، ضلع جنوبی کے امیر سید عبدالرشید اور دیگر رہنما خطاب کریں گے ،اجتماع عام کی تمام تیاریاں اور انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، ککری گراؤنڈ میں 84ہزار اسکوائر فٹ پر وسیع عریض پنڈال سج گیا ہے جس میں خواتین کا پنڈال ، مردوں کاپنڈال،فوڈ کورٹ،بچوں کے لیے پلے ایریا،مرکزی استقبالیہ کیمپ شامل ہیں ،اجتماع گاہ میں میڈیا اور سوشل میڈیا انکلوڑرزبھی بنائے گئے ہیں اور جماعت اسلامی کی تاریخ پر مشتمل نمائش بھی سجائی جائے گی،اجتماع گاہ میں 6فٹ اونچا ،20فٹ لمبا اور 50فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے جبکہ 40ہزار اسکوائر فٹ علاقہ پارکنگ کے لیے مختص کیا گیاہے ،سینکڑوں رضاکار اجتماع گاہ کی تیاریوں میں مصروف رہے ہیں ، اجتماع عام میں دوپہر 12بجے قومی خواتین کانفرنس بھی منعقد ہوگی جس میں جماعت اسلامی پاکستان خواتین کی جنرل سیکریٹری دردانہ صدیقی سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین شریک ہوں گی، خواتین کے پنڈال کے ساتھ ہی بچوں کے لیے پلے ایریا بنایا گیا ہے ،اجتماع عام میں ضلع جنوبی سے تعلق رکھنے والے فٹبالر ،سائیکلسٹ ، باکسر ، ادیب شاعر،ڈاکٹرز پروفیسرز ،صحافیوں اور فلاحی انجمنوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمایاں افراد کوجماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق خدمت اور ایمانداری ایوارڈ ز دینگے۔

(جاری ہے)

سید عبد الرشید نے کہا کہ عوام کرپٹ سیاست دانوں سے مایوس ہو چکے ہیں ، وہ تبدیلی چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :