بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے ناتو پاکستانی عوام کوخوفزدہ کرسکتا ہے اور نہ ہی پاک فوج کے جوانوں کے حوصلے پست کرسکتا ہے،نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیرپیڑولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب

ہفتہ 18 نومبر 2017 23:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء) نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیرپیڑولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پرمسلسل اندھادھند فائرنگ اور پاکستانی شہریوں،خواتین، بچوں کی شہادت اور اُن کے زخمی ہونے پر شدید غم وغصے کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے ناتو پاکستانی عوام کوخوفزدہ کرسکتا ہے اور نہ ہی پاک فوج کے جوانوں کے حوصلے پست کرسکتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ سرحدی علاقوں میں بھارتی عسکری دباؤ کا مقصدپاکستان کی معاشی سرگرمیوں کو غیر مستحکم کرناہے۔انہوںنے کہاکہ سیاسی عدم استحکام،قومی معاملات پر اتحادواتفاق کانہ ہونا اور ملکی سلامتی کے حوالے سے منفی رویوں کے سبب ناصرف بھارت کو بلکہ دہشت گردوں کوبھی شہ مل رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے پاکستان میں انتشارپھیلانے،سی پیک منصوبے کوسبوتاژکرنے کے لئے پچاس کروڑڈالرمختص کرنے پربھارتی حکومت کے اس عمل کی مذمت کی ہے۔

انہوںنے کہاکہ اِس طرح کے خطرناک کھیل سے ناصرف خطے کا امن متاثرہوگابلکہ دونوں ملکوں کے تعلقات بھی کشیدہ رہیں گے اوردونوں ملکوں کے عوام اورحکومت کے مابین عدم اعتمادکافقدان بڑھے گا۔انہوںنے کہاکہ ہماری افواج ملک کے دفاع کرنے کی لئے تیارہے اورفوج کے ساتھ عوام کے جذبات بھی بلندہے۔

متعلقہ عنوان :