Live Updates

پاکستان تحریک کاانصاف کا مشن نیا پاکستان ملک کے چاروں صوبوں میں پہنچ گیا ہے، سندھ کی مظلوم عوام کی نظریں ،پی ٹی آئی تحریک انصاف کی جانب مرکوز ہو چکی ہیں ،اب سندھ کی عوام اس کے علاوہ کو کوئی جماعت مظالم سے چھٹکارا نہیں دلاسکتی ہے

صدر پاکستان اسپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن سندھ گوہر خان کھوسہ کا کنونشن سے خطاب

ہفتہ 18 نومبر 2017 23:11

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء) پاکستان اسپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن صوبہ سندھ کے تاحیات صدر گوہر خان کھوسہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک کاانصاف کا مشن نیا پاکستان ملک کے چاروں صوبوں میں پہنچ گیا ہے صوبہ سندھ کی مظلوم عوام کی نظریں پاکستان تحریک انصاف کی جانب مرکوز ہو چکی ہیں اب سندھ کی عوام کو کوئی جماعت مظالم سے چھٹکارا دلاسکتی ہے تو وہ صرف پاکستان تحریک انصاف ہی ہے کارکنان مرکزی قیادت کے ہدایات پر صوبہ بھر میں کھیلوں کے فروغ اور ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے کوشش کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان اسپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن صوبہ سندھ کی جانب سے انصاف ہائوس ملٹری روڑ پرمنعقد ایک کنونشن سے خطاب کے دوران کیا کنویشن میں صوبہ بھر سے کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی کنویشن میں پاکستان اسپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن صوبہ سندھ کے تاحیات صدر گوہر خان کھوسہ نے تقریب میں ڈسٹرکٹ دادو کیلئے منتخب صدر ریاض علی چانڈیو ، ڈسٹرکٹ کشمور سے فخر عباس شاہ ، ڈسٹرکٹ بدین سے نواز علی نظامانی ، ڈسٹرکٹ نوشہرو فیروز سے محمد صدیق جبکہ نوابشاہ کیلئے منتخب صدر عبدالقیوم آرائیں کو ان کے نامزدگی کے نوٹیفکشن دیئے اس موقع پر پاکستان اسپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن کے نائب صدر مشتاق احمد عباسی ، جنرل سیکریٹری گل فرحان مہر ، سکھر ڈویژنل کے صدر شفیق احمد جتوئی ، نائب صدر صفدر مغل سمیت گل حسین کھوسہ و دیگر موجود تھے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات