Live Updates

عمران خان کی سیاست صرف بنی گالا ، کنٹینراور نتھیا گلی تک محدود ہے ،ان کی عوام میں کوئی ڈیلنگ نہیں وہ گالی کی سیاست سے نکل کر ہمارا مقابلہ کرین تو ان کو اپنی حیثیت کا اندازہ ہوجا ئے،اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 18 نومبر 2017 23:11

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء) سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست صرف بنی گالا ، کنٹینراور نتھیا گلی تک محدود ہے ان کی عوام میں کوئی ڈیلنگ نہیں وہ گالی کی سیاست سے نکل کر ہمارا مقابلہ کرین تو ان کو اپنی حیثیت کا اندازہ ہوجا ئے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوابشاہ جانے سے قبل سکھرنیو بس ٹرمینل پر آل سندھی پٹھان یوتھ سکھر کے رہنما سعد اللہ خان پٹھان کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب اور بعدازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا آغا سراج درانی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں پی ٹی آئی کا کوئی وجود نہیں ہے سندھ میں جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ خود چلے ہوئے کا رتوس ہیں جن کی اپنی کوئی حیثیت نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف بوکھلا چکے ہیں اور ان کو اب ان کے مشیر ہی سمجھا سکتے ہیں ہم نے تو بہت سمجھا نے کی کوشش کی مگر ہماری بات ان کی سمجھ میں نہیں آئی پیپلزپارٹی کے خلاف اتحاد کوئی نئی بات نہیں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹوکے دورمیں بھی اتحاد بنتے اور ٹوٹتے رہے ہیں ان سے نہ پہلے فرق پڑا ہے اور نہ اب پڑے گا ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا نئے صوبے کا مطالبہ بچپن سے سنتا آرہا ہوں جب ان کا بڑا نیا صوبہ نہیں بنا سکا تو یہ چھوٹے کیا بنائیں گے جو خود تقیسم ہیں وہ کسی کو کیا تقسیم کرسکتے ہیں نصرت سحر عباسی خود بتا سکتی ہیں کہ انہیں کون سے بو آرہی ہے ہمیں تو سندھ ٹوٹنے کی کوئی بو نہیں آرہی ہے میں ان کے بارے میں مزید کچھ نہیں کہہ سکتا ہے ہم خواتین کی عزت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر سندھ کی تقیسم کی کوئی سازش ہوئی تو سندھی پٹھان اس کے خلاف سب سے آگے ہوں گے ہمیں سندھ میں رہتے ہوئے دو سال گذر چکے ہیں ہم نے پہلے بھی سندھ کی حفاظت کی ہے اور اب بھی کریں گے استقبالیہ تقریب میں آغا اکرم درانی ، لالہ ارشاد پٹھان ، آغا جبار خان و دیگر موجود تھے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :