لیسکو کی کارروائی ، 90 گھروں سے بجلی چوری پکڑی گئی

ہفتہ 18 نومبر 2017 23:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2017ء) لاہور میں حمزہ ٹائون سب ڈویژن میں لیسکو نے کارروائی کرتے ہوئے بجلی چوری پکڑ لی، دوران آپریشن 90 گھروں سے بجلی چوری پکڑی گئی، ایس ڈی او قربان علی کا کہنا تھا کہ 48 میٹر کے ڈسپلے واش پائے گئے، 11 میٹر رفتار کو آہستہ کر کے بجلی چوری کی جا رہی تھی، 18 افراد کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواستیں تھانے بھجوا دی ہیں جس پر محکمانہ کارروائی کا عمل شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :