لاہور، مناواں میں انویسٹی گیشن پولیس کا ویئر ہائوس گاڑیوں سے بھر گیا

5 پکڑی جانے والی گاڑیاں 4 سال سے نیلام نہ ہو سکیں

ہفتہ 18 نومبر 2017 23:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2017ء) مناواں میں انویسٹی گیشن پولیس کا ویئر ہائوس گاڑیوں سے بھر گیا، 575 پکڑی جانے والی گاڑیاں 4 سال سے نیلام نہ ہو سکیں، ویئر ہائوس میں کھڑی گاڑیوں سے سپیئر پارٹس بھی غائب ہو گئے، ذرائع کے مطابق مہنگے سپیئر پارٹس افسران کی ملی بھگت سے فروخت کیے جا رہے ہیں، بتایا گیا ہے کہ تمام گاڑیاں چوری شدہ اور نان کسٹم ہونے پر پکڑی گئی تھیں، ویئر ہائوس میں مناسب انتظامات نہ ہونے پر گاڑیوں کو زنگ کھانے لگا ہے۔

متعلقہ عنوان :