پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے مابین غیر اعلانیہ ہاٹ لائن رابطہ

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیوں ، بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کا معاملہ اٹھایا گیا،آئی ایس پی آر

ہفتہ 18 نومبر 2017 22:41

پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے مابین غیر اعلانیہ ہاٹ ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے مابین غیر اعلانیہ ہاٹ لائن رابطہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتے کو آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی مسلسل جان بوجھ کر خلاف ورزیوں نیز پیر، چڑی کوٹ اور بٹل سیکٹر میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کا معاملہ اٹھایا گیا اور کہا گیا کہ شہری آبادیوں پر فائرنگ غیر اخلاقی اور غیر پیشہ ورانہ طرزعمل ہے۔ بھارتی اشتعال انگیزی کی وجہ سے مسلسل معصوم شہری نشانہ بن رہے ہیں۔ بھارت کو جارحٰت پر بھرپور اور ناقابل برداشت جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔