سکولوں اور کالجوں کے 400 طلباء اور اساتذہ کے گروپ نے پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا، چکلالہ میں یادگار شہداء پر پھول چڑھائے،طلباء کی جانب سے پاک فوج کے بلند حوصلے، عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف

ہفتہ 18 نومبر 2017 22:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) راولپنڈی کی مختلف یونیورسٹیوں، سکولوں اور کالجوں کے 400 طلباء اور اساتذہ کے ایک گروپ نے پاک فوج کے ساتھ دن گزارا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پروگرام کا خاص طور پر اہتمام راولپنڈی کور کی طرف سے طلباء کو پاک فوج، اس کے اداروں کے کام اور دفاعی صلاحیٰتوں سے روشناس کرانے کے لئے کیا گیا تھا۔ طلباء اور اساتذہ کے گروپ نے چکلالہ میں یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔ طلباء نے مختلف مشقوں میں حصہ لیا۔ مختلف فوجی آلات میں دلچسپی کا اظہار کیا اور چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کا تجربہ بھی کیا۔ طلباء نے پاک فوج کے بلند حوصلے، عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :