پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ، پاکستان نے ایل اوس پر شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کا معاملہ اٹھایا

بھارتی اشتعال انگیزی کی وجہ سے معصوم شہری نشانہ بن رہے ہیں ، بھارت کو جارحیت پر ناقابل برداشت نقصان اٹھانا پڑے گا، ڈی جی ایم او پاکستان کی تنبیہ ، آئی ایس پی آر

ہفتہ 18 نومبر 2017 22:26

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء) پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا جس میں پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کا معاملہ اٹھایا ، پاکستان نے موقف اختیار کیا کہ بھارتی اشتعال انگیزی کی وجہ سے معصوم شہری نشانہ بن رہے ہیں ، بھارت کو جارحیت پر ناقابل برداشت نقصان اٹھانا پڑے گا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ۔ پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کا معاملہ اٹھایا ۔نیزہ پیر ،چری کوٹ اور بٹل سیکٹر میں شہریوں پر فائرنگ غیر اخلاقی اور غیر پیشہ ورانہ ہے ۔ بھارتی اشتعال انگیزی کی وجہ سے معصوم شہری نشانہ بن رہے ہیں ۔ بھارت کو جارحیت پر ناقابل برداشت نقصان اٹھانا پڑے گا۔