پنجاب کی ثقافتی پالیسی آرٹسٹوںکیلئے ترقی اور کامیابی کے نئے درکھولے گی،

،آرٹسٹوں کیلئے خدمت کارڈز کے اجراء پر وزیراعلی پنجاب مبارک باد کے مستحق ہیں پروڈیوسر یار محمد کی خصوصی گفتگو

ہفتہ 18 نومبر 2017 22:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء) معروف ڈرامہ نگار، رائٹر اور پروڈیوسر یار محمد نے کہاہے حکومت پنجاب کی نئی ثقافت پالیسی میں فنکار کی فلاح و بہبود اور معاشی ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات تجویز کئے جائیں، راولپنڈی میں ایک انٹرویو میںانہوںنے آرٹسٹوںکو خدمت کارڈ جاری کرنے پر وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی حکومت نے فنکاروں کی مالی مشکلات دور کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ کیا ہے ۔

ہفتہ کو انہوںنے کہاکہ پنجاب کی ثقافتی پالیسی اس جانب ایک اور اہم قدم ہے جس سے آرٹسٹوں کو نمایاں مقام ملے گا اور جہاں صوبے کی تہذیب و ثقافت اور تمدن اجاگر ہو گا وہاں آرٹسٹوںکو بھی اپنے صلاحیتوںکے اظہار کے نئے مواقع ملیں گے۔

(جاری ہے)

یار محمد نے کہاکہ اس وقت فنکارکسمپرسی کا شکار ہیں انہیں ایک ایسی جامع پالیسی کی ضرورت ہے جس میں آرٹسٹوں اور ان کے اہل خانہ کو تعلیم ، صحت ، روزگار اور ترقی کے یکساں مواقع اور سہولیات حاصل ہوںاور وہ کسی کے دست نگر ہونے کے بجائے تمام تر توجہ اپنے فن پر دے سکیں اور صوبائی ثقافت کو فروغ دینے میں بھرپور انداز میں شریک ہو سکیں۔

یار محمد نے کہاکہ پنجاب کی جامع ثقافتی پالیسی صوبے کے تمام آرٹسٹوںکے لئے ترقی اور کامیابی کے نئے درکھولے گی اوراس سے پنجاب کی ثقافت کے تمام رنگ نمایاں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ جلد از جلد اس پالیسی کی منظوری کے بعد اسے عملی طور پر نافذ کیا جائے تاکہ اس کے ثمرات آرٹسٹوں تک پہنچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :