پی پی پی راولپنڈی ڈویژن کا اجلاس، 5 ․ دسمبر کو یوم تاسیس کے حوالے سے اسلام آباد کے جلسے کے انتظامات کا جائزہ
سید نئیر حسین بخاری، قمر زمان کائرہ ، چوہدری منظور حسین ، مصطفے نواز کھوکھر، و دیگرکا خطاب
ہفتہ 18 نومبر 2017 22:05
(جاری ہے)
5 دسمبر کو جیالے شہید بھٹو اور شہید بی بی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے ایک نئی تاریخ رقم کریں گے۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور حسین، سیکرٹری اطلاعات پنجاب مصطفی نواز کھوکھر ، سابق صوبائی وزیر ، سابق سینیٹر اور پارٹی کے مرکزی اور بانی راہنما ملک حاکمین خان، ڈویژنل صدر سردار سلیم حیدر خان، ممبر فیڈرل کونسل سید ابرار علی رضوی، زمرد خان، حاجی گلزار اعوان، نائب صدر راولپنڈی ڈویژن سید قمر عباس شاہ، ڈویژنل صدر کے کوارڈی نیٹر راجہ عمار شوکت ترک، ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات ملک نجیب الرحمن ارشد، ڈویژنل ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مظہر حسین بابر، سابق مشیر وزیر اعظم پاکستان اور پارٹی کے بانی راہنما رشید میر، جنرل سیکرٹری شعبہٴ خواتین پنجاب نرگس فیض ملک، عذرا یونس، شعبہٴ خواتین اسلام آباد کی صدر شمیم اعجاز، سمیر ا گل، شگفتہ بٹ، صدر راولپنڈی ڈویژن سوشل میڈیاعظمیٰ ناصر اوشو، ڈویژنل جنرل سیکرٹری سوشل میڈیا طارق محمود قادری، صدر سوشل میڈیا اسلام آباد سٹی ناصر جیلانی، ضلع اسلام آباد کے صدر راجہ جمیل عباسی ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری راجہ امجد محمود، ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود، نائب صدر راجہ منصور اختر، سیکرٹری اطلاعات شاہد حسین، ضلع اٹک سردار اشعر حیات خان، جنرل سیکرٹری خالد خان مٹھیال، ضلع چکوال کے صدر سردار اظہر علی خان، جنرل سیکرٹری ملک ہاشم خان، راولپنڈی سٹی کے صدر بابر سلطان جدون، جنرل سیکرٹری افتخار چوہدری، سیکرٹری اطلاعات ناصر میر، اسلام آباد سٹی کے صدر افتخار شہزادہ، جنرل سیکرٹری اظہر علی خان، سیکرٹری اطلاعات محمد علی سبزواری، سٹی نائب صدر فرحت قریشی، پی وائی او ،راولپنڈی ڈویژن کے راہنما راجہ عنصر کیانی، راولپنڈی کینٹ کے صدر ملک ظہیر ارشد ایڈووکیٹ، نائب صدر راجہ ظہیر اقبال، سیکرٹری اطلاعات عمران بٹ، اقلیتی ونگ سے سہیل رومی اور جبران گِل سمیت ڈویژن بھر سے عہدیداران اور ٹکٹ ہولڈرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اِس موقع پر ڈویژنل صدر سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ انشاء اللہ جس طرح فتح جنگ میں چیئرمین بلاول بھٹو صاحب کا ایک تاریخی جلسہ عام ہوا تھا اُسی تاریخ کو دوہراتے ہوئے 5 دسمبر کو پریڈ گرائونڈ اسلام آباد کے جلسے میں راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میری اور ملک حاکمین خان کی قیادت میں ایسا شاندار جلوس لے کر آئیں گے کہ جو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وفاقِ پاکستان کی علامت ہے اور بلاول بھٹو استحکامِ پاکستان کی علامت ہے۔ اِس موقع پر ملک حاکمین خان نے کہا کہ میں نے ساری زندگی پاکستان پیپلز پارٹی کی خدمت کی اور پارٹی کے ساتھ میری وفا اور جدوجہد آنے والی نسلوں کیلئے وفا کا مینار ثابت ہو گی۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم بی بی شہید کے بیٹے کو پاکستان کا وزیر اعظم بنا کر دکھائیں گے۔ اِس موقع پر چوہدری منظور حسین مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ آنے والا کل پاکستان پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو کا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک اِس وقت جس بحران میں مبتلا ہے اگر اِس وقت پاکستان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین میں سے اگر کوئی شخصیت ملک کو اِس بحران سے نکال سکتی ہے تو وہ صرف اور صرف نوجوان لیڈر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ آنے والے جنرل الیکشن میں اللہ تعالیٰ کے حکم ، پنجتن پاک کے صدقے اور پاکستان کی غریب عوام کی بھرپور حمایت سے پاکستان پیپلز پارٹی چاروں صوبوں سمیت مرکز میں ایک مستحکم اور مضبوط حکومت بنائے گی اور بے نظیر بھٹو شہید کے ادھورے مشن کو بلاول بھٹو پایہٴ تکمیل تک پہنچائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.