انٹرمیڈیٹ سپلیمنٹری پریکٹیکل امتحانات پر امتحانی مراکز کی سوگز کی حدود میں دفعہ 144نافذ

ہفتہ 18 نومبر 2017 22:03

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ سپلیمنٹری پریکٹیکل امتحانات 2017ء کے انعقاد کے سلسلے میں قائم امتحانی مراکز کی سوگز کی حدود میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

حکمنامے کے مطابق پریکٹیکل امتحانات کے امتحانی مراکز میں کتب،گائیڈز،حل شدہ پرچے،متعلقہ مواد،موبائل فونزاوراسلحہ لے جانے کی بھی ممانعت ہوگی۔